مہر خبررسان ایجنسی نے رائٹرو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 239 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب گہرے سمندر میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے کے واقعہ میں مجموعی طور پر 239 افراد ہلاک اور تقریبا 50 سے 60 افراد محفوظ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی تارکین وطن کی ترجمان کارلوٹا سیمی کا کہنا ہے کہ لیبیا سے بحیرہ روم کے ذریعے 140 افراد کو لے کر اٹلی جانے والی کشتی سمندری موجوں کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 110 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 29 افراد اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔اقوام متحدہ کی تارکین وطن کی چیئرپرسن کے مطابق کشتی الٹنے کے ایک دوسرے واقعے میں 120 افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جب کہ سمندر میں تیرنے والی 2 خواتین کی جان بچالی گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ کشتی میں 130 سے زائد مسافر سوار تھے جس میں تمام افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
لیبیا کے ساحل پر بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 239 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1868058
آپ کا تبصرہ